*بات جو نکلی ہےاب دور تک جائے گی*

سیاست سے اکتا کر سوچا کیوں نہ ذرا شاعری پڑھ لی جائے۔ ایسے ہی ٹوئٹر پر جون ایلیا کے ایک شعر پر نظر پڑھ گئی۔ شعر کچھ یوں تھا؛ انقلاب ایک خواب ہے سو ہے، دل کی دنیا خراب ہے سو ہے! دل کو لگی ایلیا کی لفاظی اورانکی بات کی گہرائی۔ مجھے نہیں معلوم ایلیا پر اس وقت کیا گزر رہی تھی جب انہوں نے یہ شعر کہا‘ مگر آج پڑھ کے ایسا لگا کے آج کی مناسبت سے بالکل صحیح ہے۔

پچهلے کچه دنوں سے جو کچه ہوا آپ ان حالات سے ناواقف نہیں ہیں. اتنا کچه ہوا ہے کہ اب دل خراب هوتا ہے جب کوئی انقلاب کا نام لیتا ہے. کم کوئی بهی سیاسی جماعت نہیں ہے. اب ایسا نہیں ہے که میں کسی ایک مخصوص جماعت کو ترجیح دے رهی ہوں. برا نا مانیے گا، بات صرف یه ہے کے میں اب اس سیاسی ڈرامے سے تنگ آچکی ہوں. اہل ذوق میری اس بات سے نالاں هو جائے گے مگر امید ہے اہل عقل میری بات سمجه سکیں گے که جو کچه ہو رہا ہے یه اک بڑی
سازش حصه جسکا مقصد انتشار کے علاوه کچه نہیں ہے. اس میں میرے هی لوگ مر رہے ہیں کسی نے خوب کہا ہے که
میں یہ کس کے نام لکھوں جو اَلَم گزر رہے ہیں
مرے لوگ مر رہے ہیں

بات کچه یوں ہے کے لوگوں کی جان گئی ‘سانحہ لاهور’ میں سب کو افسوس ہے. انتخابات میں دهاندلی ہوئی سب کو معلوم ہے. شهباز شریف کو استعفی دے دینا چاہیے تها. عمران خان کو سرحد میں مثالی حکومت کا قیام کرنا چاہیے تها. جموریت کو اپنا وقت مکمل کرنا چاہیے. آرمی کو بیچ میں نہیں لانا چاہیے تها. اور میرانہیں خیال وزیر اعظم کا استعفی کوی حل لائے گا بلکه قوم کو یتیم کر دے گا

ابهی اتنی ترقی نہیں ہوئی ہماری ارض پاک میں. صبر سے کام لینا پڑے گا. انڈیا کو بهی وقت لگا تها شفاف الیکشن کرانے میں، ہمیں بهی لگے گا. ہاں، تهوڑا وقت لگے گا مگر ناممکن نہیں ہے. مشتعل ہو کے اور توڑ پهوڑ سے اپنا ہی نقصان ہے. ملک کے خلاف پراپگنڈه کرنے والوں کو ہم خوش ہونے کے موقعے فراهم کر رہے ہیں اور کجه نہیں ہے

یه سیاست کچه کچه ذاتی مفاد پر بهی منحصر ہے. ان دهرنوں نے نفرت پهیلالنے، انتشار اور لوگوں کی ناحق جان کے ضیاع کے علاوه کچه نہیں دینا. یه آئین کی سالمیت کے بهی خلاف ہے. مگر ان حکمرانوں کی ضد کی وجه سے  بات جو نکلی ہےاب دور تک جائے گی

Advertisements

21 thoughts on “*بات جو نکلی ہےاب دور تک جائے گی*

  1. sonia says:

    I am so proud of you Atoofa. This brings hope that our younger generation has started critical process. This will encourage many others.
    Keep it up girl! Prayers 🙂

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s